
بھارت کے آنجہانی گلوکار کرشناکمار کناتھ المعروف کے کے کی صحت پر اُن کے مداح کا پرانا تبصرہ وائرل ہوگیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 31 مئی کو کے کے دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے تھے، گلوکار کی موت پر ان کے مداح تاحال افسردہ ہیں۔
موت سے چند دن قبل ایک مداح نے اُن کی انسٹاگرام ویڈیو پر تبصرہ کیا تھا اور کہا کہ سر آپ تھکے ہوئے لگ رہے ہیں، اپنی صحت کو برقرار رکھنے پر توجہ دیں۔
انسٹاگرام پوسٹ پر مداح کا یہ تبصرہ وائرل ہوگیا ہے جسے کئی لوگوں نے سراہا تو ایک نے کہا کہ کاش کے کے سر آپ کی یہ رائے پڑھ کر مان لیتے۔
گلوکار نے اس پوسٹ کو 19 مئی کو شیئر کیا تھا اور اپنے کولکتہ کے دورے کا بھی اعلان کیا تھا، جہاں انہوں نے اپنی زندگی کی آخری سانسیں لیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکار 31 مئی کو کولکتہ میں ایک شو سے واپسی کے بعد نیو مارکیٹ تھانے کے علاقے کے تحت واقع گرینڈ ہوٹل میں گر گئے تھے اور اُنہیں شہر کے ایک نجی اسپتال لے جایا گیا تھا، جہاں انہیں مردہ قرار دیا گیا۔
واضح رہے کہ کے کے کی پہلی البم ’پل‘ 1999 میں ریلیز ہوئی تھی، تاہم اس کے بعد انہوں نے بالی ووڈ میں گانوں پر توجہ دی۔
انہوں نے بلاک بسٹر فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ کا مشہورِ زمانہ گیت ’تڑپ تڑپ کے‘، فلم ’دس‘ کا گیت ’دس بہانے‘، فلم ’غنڈے‘ کا گانا ’تو نے ماری انٹریاں‘ اور فلم ’وہ لمحے‘ کا مشہور گیت ’کیا مجھے پیار ہے‘ بھی گایا ہے، جبکہ فلموں میں ان کے گانوں کی ایک طویل فہرست موجود ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News