
پاکستان کی معروف اداکارہ سونیا حسین کا سابق رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین کے انتقال پر ویڈیو پیغام سامنے آگیا۔
اداکارہ کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام شئیر کیا گیا ہے جس میں مرحوم عامر لیاقت حسین کے بارے میں گفتگو کر رہی ہیں۔
انہوں نے عامر لیاقت حسین کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اتنے دن سے سمجھ ہی نہیں آ رہا کہ میں عامر لیاقت کے انتقال پر کیا لکھوں، جس وقت مجھے یہ خبر ملی میں سیٹ پر تھی اور میں نے سنتے ہی کہا کہ یہ فیک نیوز ہوگی۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
سونیا حسین کا کہنا تھا کہ یہ خبر میں نے بہت سے لوگوں سے شیئر کی اور لوگوں کے تاثرات دیکھ کر بہت حیرت ہوئی جب کچھ افراد نے کہا کہ افسوس ہوا لیکن کچھ نے کہا کہ اچھا ہوا وہ اس دنیا سے چلے گئے۔
اداکارہ نے کہا کہ کوئی بھی شخص کسی کی موت پر ایسے کیسے کہہ سکتا ہے ،مجھے شدید دکھ ہے۔
انہوں نے دانیہ ملک کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پہلی بار دیکھ رہی ہوں شادی کے بعد بھی ایسے ذاتی لمحات سوشل میڈیا پر شیئر کیے جا سکتے ہیں تو انسان کس چیز پر یقین کرے؟
سونیا حسین نے کہا کہ ایسے نکاح کا کیا فائدہ؟ ایسے رشتے میں بندھنے کا کیا فائدہ؟ جب آپ خود کو محفوظ ہی نہ سمجھ سکیں۔
اداکارہ نے کہا کہ ہمیں چاہئیے کہ ایسی چیزوں کو پروموٹ کرنا بند کریں،ہم بہت غلط راستے پہ چل رہے ہیں، مجھ سے عہد کریں کہ آئندہ ہم کسی کے ڈپریشن کا ذریعہ نہ بنیں اس جگہ پہ کل کو میں نہ ہوں یا آپ نہ ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News