Advertisement
Advertisement
Advertisement

عامر لیاقت کا انتقال، ہسپتال میں موجود بیٹی اور پہلی اہلیہ کی انتہائی جذباتی ویڈیو وائرل

Now Reading:

عامر لیاقت کا انتقال، ہسپتال میں موجود بیٹی اور پہلی اہلیہ کی انتہائی جذباتی ویڈیو وائرل

عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے ہیں اور ان کا جسدِ خاکی اس وقت جناح ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لیے موجود ہے۔

ان کے انتقال کی خبر پاکستان بھر میں جنگل میں آگ کی طرح پھیل چکی ہے۔ اس حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ آیا ان کی موت کی اصل وجہ کیا ہے۔

وجہ تو پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد ہی پتا چلے گی، لیکن فی الحال ان کے چاہنے والے جوق در جوق ہسپتال ہنچ رہے ہیں جن میں ان کے اہلِ خانہ بھی شامل ہیں۔

عامر لیاقت کی بیٹی دعا عامر اور پہلی بیوی بشریٰ اقبال بھی ہسپتال پہنچیں، جہاں کیمرے کی آنکھ نے انتہائی جذباتی مناظر قید کئے۔

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

Advertisement

خیال رہے کہ عامر لیاقت حسین کو ان کے ملازمین نے نجی اسپتال منتقل کیا تھا، جہاں ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد انتقال کی تصدیق کی۔

عامر لیاقت اپنے آبائی گھر خداداد کالونی میں موجود تھے، جہاں ملازمین نے انہیں بے ہوش حالت میں بستر پر پڑا پایا۔

عامر لیاقت کے ڈرائیور جاوید نے 15 پر اطلاع دی تھی۔

ملازم جاوید کے بیان کے مطابق گزشتہ شب عامر لیاقت کے سینے میں تکلیف، لیکن انہوں نے اسپتال جانے سے انکار کردیا تھا اور ان کے کمرے سے چیخنے کی آواز بھی سنائی دی تھی۔

Advertisement

پاکستان کے معروف میزبان اور سیاسی شخصیت عامر لیاقت 5 جولائی 1971 کو پیدا ہوئے، وہ 2002 سے 2007 تک قومی اسمبلی کے ممبر رہے اور سابق صدر پرویز مشرف دور میں وزیرِ مملکت بھی رہے، 2018 میں وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔

عامر لیاقت حسین نے 3 شادیاں کیں، اُن کی ازدواج میں ڈاکٹر سیدہ بشریٰ اقبال، سیدہ طوبیٰ انور اور دانیہ ملک شامل ہیں جبکہ دو بچے دعا عامر اور احمد عامر ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر