کورین پاپ کے معروف بینڈ ’بی ٹی ایس‘ نے اہم اعلان کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بینڈ ’بی ٹی ایس‘ نے اپنے ڈیبیو کے نو سال مکمل ہونے کی خوشی میں سالانہ ڈنر کا انعقاد کیا۔
گزشتہ روز بینڈ کے نو سال مکمل ہونے کی خوشی کے موقع پر اپنے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بتاتے ہوئے بطور بینڈ سرگرمیوں سے وقفہ لینے اور انفرادی پراجیکٹس پر توجہ مرکوز کرنے کا اعلان کیا ہے۔
بینڈ کے رکن آر ایم نے کہا کہ وہ بی ٹی ایس کے لیے مسلسل ریکارڈنگ اور پرفارمنس کے بجائے اپنے ذاتی کام پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت محسوس کر رہے ہیں۔
آر ایم نے مزید کہا کہ کے پاپ اور گلوکاری کا پورا نظام کچھ اس طرح ترتیب دیا گیا ہے کہ اس کے باعث اپنے لیے کچھ کرنے کا وقت ہی نہیں ملتا۔
اس نظام میں رہتے ہوئے صرف موسیقی اور اسی سے جڑی سرگرمیاں کرتے ہی رہنا ہوتا ہے اور کسی دوسرے پراجیکٹ کے لیے وقت نہیں ملتا۔
تاہم ٹوئٹر پر ’بی ٹی ایس‘ کے اس اعلان کے بعد کے پاپ کے مداح گروپ کی جانب سے ملے جلے ردِ عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان میں بھی ٹوئٹر پر ہش ٹیگ ’آرمی فور ایور‘ ٹرینڈ کر رہا ہے۔
کورین انٹرٹینمنٹ کمپنی ’ہائب‘ (Hybe) نے وضاحت دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ’بی ٹی ایس اب بھی مشترکہ اور انفرادی طور پر پراجیکٹس پر کام کریں گے۔
یاد رہے کہ بی ٹی اسی نے 2013 ء میں ڈیبیو کیا تھا۔
‘بی ٹی ایس’ نہ صرف جنوبی کوریا بلکہ پوری دنیا میں انہیں سنا اور پسند کیا جاتا ہے۔
اس سے قبل 2019 اور 2021 میں بھی بینڈ نے مختصر وقت کے لیے انفرادی پراجیکٹس کو ترجیحی دی تھیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ‘بی ٹی ایس’ کا نیا البم ‘پروف’ ریلیز ہوا تھا جسے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
