Advertisement
Advertisement
Advertisement

این سی بی نے شکتی کپور کے بیٹے کو گرفتار کیوں کیا؟ وجہ سامنے آگئی

Now Reading:

این سی بی نے شکتی کپور کے بیٹے کو گرفتار کیوں کیا؟ وجہ سامنے آگئی

بھارت کے لیجنڈری اداکار شکتی کپور کے بیٹے سدھانت کپور کو ہوٹل میں چھاپے کے دوران نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے گرفتار کر لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سدھانت کپور کو اتوار کی رات بنگلورو میں  ایک پارٹی میں مبینہ طور پر منشیات کا استعمال کرتے ہوئے حراست میں لیا گیا۔

بھارتی نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ بنگلورو پولیس نے تصدیق کی ہے کہ شکتی کپور کے بیٹے ان چھ لوگوں میں شامل تھے جو مبینہ طور پر منشیات کا استعمال کر رہے تھے۔

بنگلورو سٹی کے ایسٹ ڈویژن کے ڈی سی پی ڈاکٹر بھیما شنکر ایس گلڈ نے اے این آئی کو بتایا کہ سدھانت کا منشیات ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے جس کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا۔

شکتی کپور نے این سی بی کے الزامات کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے یہ ماننے سے انکار کر دیا کہ سدھانت منشیات استعمال کرتے ہوئے پایا گیا ہوگا۔

گزشتہ برس این سی بی نے کروز پر ریڈ کے دوران شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار کیا تھا تاہم  گزشتہ دنوں نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے انہیں کلین چٹ دے دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر