Advertisement
Advertisement
Advertisement

رنویر کا برہنہ فوٹو شوٹ؛ اداکارہ ودیا بالن بھی حمایت میں بول پڑیں

Now Reading:

رنویر کا برہنہ فوٹو شوٹ؛ اداکارہ ودیا بالن بھی حمایت میں بول پڑیں

بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن بھی اداکار رنویر سنگھ کے برہنہ فوٹو شوٹ کے معاملے پر اُن کی حمایت میں بول پڑیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ودیا بالن سے رنویر سنگھ کے برہنہ فوٹو شوٹ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ اس میں حرج ہی کیا ہے، کیا پہلی بار کسی آدمی نے ایسا کیا ہے؟

ودیا بالن کا رنویر سنگھ کے خلاف درج ہونے والی ایف آئی آر پر کہنا تھا کہ شاید ان کے پاس کرنے کو زیادہ کام نہیں ہے اور اسی لیے وہ اپنا سارا وقت اس سب پر ضائع کر رہے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ اگر آپ کو یہ تصاویر پسند نہیں تو نہ دیکھیں، دور رہو، جو چاہو کرو، ایف آئی آر کا چکر کیوں؟

اس سے قبل معروف بھارتی اداکارہ عرفی جاوید نے بھی اداکار رنویر سنگھ کے بولڈ فوٹوشوٹ پر انکی حمایت کی تھی۔

Advertisement

انڈیا ٹائمز کے مطابق عرفی جاوید نے کہا تھا کہ لوگ اس فوٹو شوٹ کے بعد رنویر سنگھ کا دفاع کرنے کے لیے اس کا میرے ساتھ موازنہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھ پر بھی مختصر لباس پہننے کی وجہ سے تنقید کی جاتی رہی ہے اور اب برہنہ ہونے پر رنویر سنگھ کے ساتھ بھی وہی سلوک ہو رہا ہے۔

عرفی جاوید کا کہنا تھا کہ لوگ کہہ رہے ہیں اگر عرفی کے برہنہ فوٹو شوٹس جائز ہیں تو رنویر سنگھ سے کسی کو کیا مسئلہ ہے؟

انہوں نے کہا کہ میں ان لوگوں سے کہنا چاہتی ہوں آپ لوگ میرا نام اس معاملے سے جوڑے بغیر بھی رنویر  سنگھ کی حمایت کر سکتے ہو، مجھ پر پہلے ہی سخت تنقید ہوتی رہی ہے، حتیٰ کہ مجھے قتل اور ریپ کی دھمکیاں تک مل چکی ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ میں لوگوں سے کہنا چاہتی ہوں میں اپنے حصے کا استحصال برداشت کر چکی ہوں، رنویر کے معاملے میں میرا نام لینا منافقت کی انتہا ہے۔

کچھ دن پہلے اداکارہ عالیہ بھٹ نے بھی اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے اپنے پسندیدہ اداکار رنویر سنگھ کے بارے میں کوئی منفی بات پسند نہیں ہے، میں ان سے پیار کرتی ہوں، وہ ہم میں سے ہر کسی کے لیے ہمیشہ کے لیے پسندیدہ رہیں گے۔

Advertisement

عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ رنویر سنگھ نے ہمیں فلموں میں بہت کچھ دیا ہے لہٰذا ہمیں اسے صرف پیار دینا چاہئیے۔

واضح رہے کہ اداکار رنویر سنگھ کو برہنہ فوٹوشوٹ کے معاملے پر ایک طرف انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور دوسری طرف رنویر کے مداح ان کا دفاع بھی کر رہے ہیں۔

اداکار کے برہنہ فوٹو شوٹ کے بعد 26 جولائی کو بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر ممبئی کی ایک نان گورنمنٹ آرگنائزیشن (این جی او) نے پولیس کو مقدمہ دائر کرنے کی درخواست جمع کروائی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق این جی او کی درخواست پر ممبئی پولیس نے اسی روز ہی اداکار کے خلاف تعزیرات ہند اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ دائر کیا۔

پولیس نے بتایا کہ تفتیش سے معلوم ہوا ہے رنویر سنگھ نے بھاری رقم کے عوض کم عمر بچوں اور سماج پر پڑنے والے منفی اثرات کے لیے فوٹوشوٹ کروایا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر