Advertisement
Advertisement
Advertisement

ثنا خان کا عرفات سے ویڈیو پیغام جاری

Now Reading:

ثنا خان کا عرفات سے ویڈیو پیغام جاری

اسلام کی خاطر بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثناء خان نے عرفات سے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

ثناء خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہم عرفات میں ہیں اور جب ہم کُھلے میدان میں جائیں گے تو وہ جذبات الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی۔

اُنہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ کا بہت احسان ہے، ہمیں حج کے لیے چُنا اور ہمیں کثرت سے دُعا کرنی ہے، اپنے گناہوں کی بخشش کروانی ہے۔

Advertisement

 

Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Pakistani.Celebrities 🇵🇰 (@pakistani.celebrities)

Advertisement

سابقہ اداکارہ نے کہا کہ جو لوگ رواں سال حج نہیں کرسکے، وہ بھی کثرت سے دُعا کریں کیونکہ اللّٰہ تعالیٰ ہم سب کی دُعا سُنتے ہیں،ان شاء اللّٰہ! اگلے سال آپ لوگ یہاں حاجی بن کر آئیں گے۔

یاد رہے کہ بگ باس سیزن 6 سے شہرت پانے والی سابق بالی ووڈ اداکارہ ثناء خان نے 2020ء میں بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی انس سے شادی کی تھی۔

Advertisement

ثناء خان نے اپنی شادی سے قبل اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا تھا کہ اب وہ اپنی زندگی انسانیت کی خدمت میں اور اللّٰہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق گُزاریں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر