
ٹیلی وژن اور اسٹیج کے معروف مزاحیہ اداکار ایاز خان ٹریفک پولیس اہلکار بن گئے۔
نبیل قریشی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم قائدِ اعظم زندہ باد میں ایاز خان ٹریفک پولیس اہلکار کے روپ میں جلوہ گر ہوں گے۔
اس فلم میں فہد مصطفیٰ نے بھی پولیس انسپکٹر کا جاندار کردار نبھایا ہے جبکہ سینئر اداکار جاوید شیخ بھی سندھی پولیس کانسٹیبل بنے ہیں۔
ایاز خان کا کہنا ہے کہ اب میں نے فلموں میں کام کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، قائدِ اعظم زندہ باد میں بہت دل چسپ کردار نبھایا ہے۔
اداکار نے کہا کہ جاوید شیخ کے ساتھ میری اسکرین کیمسٹری پر فلم دیکھنے والوں کا ہنس ہنس کر برا حال ہوجائے گا۔
ایاز خان نے کہا کہ کردار کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، اس فلم کے علاوہ دو تین اور فلموں میں بھی کام کیا ہے۔
واضح رہے کہ فلم قائدِ اعظم زندہ باد عید الاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News