بالی وڈ کی مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ نے رنویر سنگھ کے حالیہ برہنہ فوٹو شوٹ پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔
کچھ روز قبل رنویر سنگھ نے ایک فیشن میگزین کے لیے برہنہ فوٹو شوٹ کروایا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر زیرِ گردش رہیں جب کہ صارفین کی جانب سے اداکار کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
تاہم اب اپنی فلم ‘ڈارلنگ’ کا ٹیزر ریلیز ہونے کے موقع پر عالیہ بھٹ سے صحافی نے رنویر سنگھ کی ان تصاویر سے متعلق سوال کیا۔

عالیہ بھٹ نے صحافی کو جواب دیا کہ ’میں اپنے پسندیدہ رنویر سنگھ کے بارے میں کچھ بھی منفی بات کہنا پسند نہیں کروں گی، میں اس سوال کو برداشت بھی نہیں کرسکتی‘۔
At #Darlings trailer launch, #AliaBhatt said this about #RanveerSingh's nude photoshoot. pic.twitter.com/5LUmDWnLe4
— IndiaTV ShowBiz (@IndiaTVShowbiz) July 25, 2022
اداکارہ نے مزید کہا کہ ’میں ان سے محبت کرتی ہوں اور وہ صرف میرے نہیں بلکہ یہاں موجود ہر کسی کے پسندیدہ اداکار ہیں، انہوں نے ہمیں بہترین فلمیں دی ہیں ، اسی لیے ہمیں رنویر کو صرف محبت اور پیار دینا چاہیے‘۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
