
پاکستانی ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر نہ صرف پاکستان میں بلکہ پڑوسی ملک بھارت میں بھی مقبول ہوتا جا رہا ہے۔
اس ڈرامے کے مرکزی کردار فرحان سعید اور ہانیہ عامر ہیں جن کی آن اسکرین کیمسٹری کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ ’میرے ہمسفر ‘او ایس ٹی ڈرامے کی بے مثال مقبولیت کی سب سے بڑی وجہ ہے، جس کے بول، موسیقی اور کمپوزیشن سن کرمداح خوش ہوتے ہیں ۔
یشل شاہد، امانت علی اور ظہیر عباس نے ایک شاندار او ایس ٹی کے ساتھ ڈرامے کی تکمیل کے لیے بہت اچھا کام کیا ہے۔
حا ل ہی میں سوشل میڈیا پر چند ویڈیوز وائرل ہوئیں جن میں مشہور بھارتی شخصیات ’میرے ہمسفر‘ گانا گنگنا رہی ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
بھارتی اداکارہ سونم باجوا، گلوکارہ اکاسا سنگھ اور اداکارہ گوہر خان ان مشہور شخصیات میں سے ہیں جنہوں نے ’میرے ہمسفر‘ کے او ایس ٹی پر ایکٹ کیا۔
ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ کو اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News