
بالی ووڈ کی معروف جوڑی اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ سے متعلق قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ ان کے ہاں جڑواں بچوں کی ولادت متوقع ہے۔
حال ہی میں رنبیر کپور سے ایک انٹرویو میں پوچھا گیا کہ کیا ان کے ہاں جڑواں بچوں کی ولادت متوقع ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ کوئی نیا تنازع نہ کھڑا کریں۔
اداکار نے بتایا کہ گزشتہ انٹرویو میں مجھ سے کہا گیا کہ مجھے دو سچ اور ایک جھوٹ بولنا ہے، یہ بتائے بغیر کہ اس میں سے سچ کیا ہے اور جھوٹ کیا ہے؟
انہوں نے کہا کہ ان کے ہاں جڑواں بچے ہونے والے ہیں، وہ ایک بہت بڑی پراسرار کہانی پر مبنی فلم میں کردار ادا کریں گے اور کام سے بہت دیر تک کا وقفہ لیں گے۔
رنبیر کپور کے اس انٹرویو کے بعد سے صارفین پریشان ہیں کہ اس میں سے سچ کیا ہے اور جھوٹ کیا ہے؟ ساتھ ہی سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ رنبیر کے گھر کہیں واقعتاً جڑواں بچوں کی پیدائش تو نہیں ہونے والی۔
واضح رہے کہ اداکارہ عالیہ بھٹ نے پچھلے مہینے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے آگاہ کیا تھا کہ ان کے یہاں بچے کی ولادت متوقع ہے۔
انہوں نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں شوہر و اداکار رنبیر کپور کو بھی دیکھا گیا تھا۔
وائرل تصویر میں عالیہ بھٹ اسپتال میں موجود تھیں اور اپنا الٹراساؤنڈ کروا رہی تھیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
عالیہ بھٹ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا تھا کہ اُن کے ہاں جلد بچے کی پیدائش متوقع ہے۔
یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں رنبیر اور عالیہ بھٹ ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع رہائش گاہ واستوو میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔
شادی کی اس چھوٹی سی اور محدود تقریب میں صرف دونوں جانب سے لگ بھگ 30 سے 35 قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News