برطانوی گلوکارہ ایڈیل نے کی رونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔
گلوکارہ ایڈیل نے کہا کہ مجوزہ کنسرٹ منسوخ کرنے پر دو مہینے تک انہیں بہت افسوس ہوا اور وہ اپنے خول میں بند رہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے گلوکارہ نے بتایا کہ مجھے اپنے مداحوں کو مایوس کرنا بہت برا لگا۔
برطانوی گلوکارہ ایڈیل کا کہنا تھا کہ مجھے بہت شدت سے اس بات کا احساس ہے کہ میں نے مداحوں کو بہت مایوس کیا۔
ایڈیل نے کہا کہ مجھے لگ رہا تھا شاید میں یہ کرسکتی ہوں لیکن ایسا نہیں ہوسکا، میں اپنے فیصلے پر قائم نہیں رہ سکی۔
انہوں نے کہا کہ شاید کسی بھی فنکار نے پہلے ایسا نہیں کیا جیسا میں نے کیا اس لیے مجھے اس کا بہت افسوس ہے۔
واضح رہے کہ ایڈیل نے رواں برس جنوری میں سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ انہیں کنسرٹ منسوخ کرنا پڑ رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
