Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکار رنبیر کپور کا عالیہ بھٹ کے ناقدین کو کرارا جواب

Now Reading:

اداکار رنبیر کپور کا عالیہ بھٹ کے ناقدین کو کرارا جواب

بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور نے اہلیہ و اداکارہ عالیہ بھٹ کے ناقدین کو کرارا جواب دے دیا۔

اداکارہ عالیہ بھٹ نے جون میں اپنے حمل کے اعلان سے سب کو حیران کر دیا تھا۔

 اس خبر کے بعد جہاں صارفین نے عالیہ اور رنبیر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تو وہیں کچھ صارفین نے اداکارہ کو سوشل میڈیا پر ٹرول کیا۔

تاہم رنبیر کپور نے اپنے انٹرویو میں عالیہ بھٹ پر ہونے والی ٹرولنگ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عالیہ اور میں نے ایک شادی شدہ جوڑے کے طور پر سوچا کہ دنیا کو بتانا صحیح لگے گا کیونکہ ہمیں لگا کہ یہ صحیح وقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم صرف اپنی خوشی دنیا کے ساتھ بانٹنا چاہتے تھے اور اس کے علاوہ کوئی دوسرا خیال نہیں تھا۔

Advertisement

دوارن انٹرویو رنبیر کپور سے عالیہ کے حمل پر اُن کے ردعمل کے بارے میں مزید پوچھا گیا تو اُنہوں نے کہا کہ یہ وہ چیز تھی جس کے بارے میں عالیہ اور میں کافی عرصے سے بات کر رہے تھے کہ ہم اپنی زندگی میں بہت سے بچے چاہتے ہیں۔

رنبیر کپور نے کہا کہ ہم خود کو خوش نصیب محسوس کرتے ہیں، یہ بہت سارے جذبات کا مرکب ہے، میں اپنی زندگی کے اس موڑ پر انتہائی مشکور ہوں۔

گزشہ دنوں عالیہ بھٹ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا تھا کہ اُن کے ہاں بہت جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں رنبیر اور عالیہ بھٹ ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع رہائش گاہ واستو میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر