Advertisement
Advertisement
Advertisement

عالیہ اور رنبیر کے کیسریا گانے نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

Now Reading:

عالیہ اور رنبیر کے کیسریا گانے نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

شادی کے رشتے میں منسلک ہونے والی بالی ووڈ کی جوڑی اداکارہ عالیہ بھٹ اور اداکار رنبیر کپور کا گانا کیسریا نے سوشل میڈیا پردھوم مچا دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  کچھ دیر پہلے فلم برہمسترا  کے کیسریا  گانے کو ریلیز کیا گیا جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہاداکارہ عالیہ بھٹ اور اداکار رنبیر کپور کا گانا کیسریا اب تیلگو زبان میں بھی تیار کیا گیا ہے۔

Advertisement

فلم برہمسترا کے ہدایت کاروں اور کاسٹ نے گزشتہ ماہ کو انسٹاگرام پوسٹ میں ایک نئے ٹیزر گانے کی نقاب کشائی کی جس میں عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور ہیں۔

سوشل میڈیا پر عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی فلم کے نئے گانے کا ٹیزر  کرن جوہر، عالیہ بھٹ اور آیان مکھرجی نے پوسٹ کیا تھا۔

اب تقریباً ایک منٹ کی ویڈیو میں فلم کے ہندی گانے کیسریا کا تیلگو گانا دکھایا گیا ہے جسے پریتم نے کمپوز کیا ہے۔

تیلگو میں نئے ٹیزر کا عنوان ’کُمکُمالا‘ ہے، جو یقینی طور پر عالیہ اور رنبیر کے مداحوں کو خوش کر دے گا۔

اس نئے ٹیزر کی شروعات میں کچھ نئی جھلک پیش کیے جانے کے ساتھ گانے کے کچھ نئے بول بھی جوڑے گئے ہیں جسے سامعین نے پہلے والی ویڈیو میں نہیں سنا تھا۔

Advertisement

ہدایتکار نے لکھا کہ ʼ برہمسترا : پارٹ ون کا پرومو سانگ ’کمکملا ‘یہ رہا۔ اسے تیلگو میں پیش کرتے ہوئے پرجوش محسوس کر رہا ہوں۔ 9 ستمبر کو سنیما گھروں میں ملتے ہیں! برہمسترا ہندی، تیلگو، تامل، کنڑ اور ملیالم میں ریلیز ہونے والی ہےوہیں فلم کی اداکارہ عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام پر ویڈیو کا لنک شیئر کرتے ہوئے لکھا ک کہ ʼ کیسریا اب’ کمکملا ‘بن گیا ہے۔

تاہم گانے کے تیلگو ورژن کو سد سری رام نے اپنی آواز دی ہے، جبکہ ہندی میں اس گانے کو ارجیت سنگھ نے گایا ہے۔ ان دونوں کلپس میں عالیہ اور رنبیر ایک دوسرے سے رومانس کرتے نظر آ رہے ہیں۔

اس میوزک ویڈیو کو مارچ میں وارانسی میں شوٹ کیا گیا تھا نوبیاہتا جوڑے کے علاوہ فلم میں امیتابھ بچن، مونی رائے اور ناگارجن بھی نظر آنے والے ہیں۔

دوسری جانب رنبیر کپور کی بچے کے ساتھ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکار رنبیر کپورایک چھوٹے بچے کو گود میں لیے ہوئے ہیں اور اسے پیار کر رہے ہیں۔

Advertisement

رنبیر کپور کی اہلیہ علیہ بھٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے شوہر رنبیر کی بچے کے ساتھ کھیلنے کی ویڈیو بھی پوسٹ کی ہیں۔

رنبیر کپور کے مداحوں کی جانب سے اداکار کی اس ویڈیو کو بہت پسند کیاجا رہا ہے اور تعریفی کمنٹس بھی کیے جا رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکار رنبیر گرے ٹی شرٹ اور ڈینم پینٹ پہنے ہوئے ہیں ساتھ ہی اداکار نے نیلی نیلی ٹوپی بھی پہن رکھی تھی۔

واضح رہے کہ رواں سال 14 اپریل کو شادی کرنے والے عالیہ اور رنبیر کئی دلچسپ پراجیکٹس پر کام کر رہے ہیں۔

Advertisement

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر