
بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے باندرا میں ایک ارب 19 کروڑ روپے کا فلیٹ خرید لیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رنویر سنگھ کا نیا گھر ’’ساگر ریشم‘‘ نامی عمارت میں 16، 17، 18 اور 19 ویں منزلوں پر واقع ہے اور اس کے سامنے سے سمندر کا نظارہ کیا جاسکتا ہے۔
اس کے علاوہ یہ عمارت شاہ رخ خان کے گھر ’منت‘ اور سلمان خان کے ’گلیکسی اپارٹمنٹس‘ کے قریب واقع ہے۔
فلیٹ خریدنے کی ڈیل میں طے پایا ہے کہ بلڈر رنویر سنگھ کی ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے چاروں منزلوں کی تعمیر ان کی خواہش کے مطابق کرے گا۔
واضح رہے کہ پچھلے سال رنویر سنگھ اور ان کی اہلیہ دیپیکا پڈوکون نے علی باغ میں 22 کروڑ روپے مالیت کا گھر خریدا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News