
لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کی زندگی پر لکھی گئی پہلی کتاب سامنے آ گئی ہے۔
دلیپ کمار کی پہلی برسی کے موقع پر اُن کے منیجر فیصل فاروقی نے اُن کی زندگی پر لکھی گئی پہلی کتاب لانچ کی ہے جس کا عنوان اِن دی شیڈو آف آ لیجنڈ دلیپ کمار ہے۔
فیصل فاروقی نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ دلیپ کمار صاحب کی پہلی برسی پر لیجنڈ کے پیچھے چُھپے آدمی کو تلاش کریں۔
On #DilipKumar Sahab’s first death anniversary, discover the man behind the legend – his extraordinary personality. Stories that he shared with me and my personal interactions with him. https://t.co/8mHvuY0ZI1
Advertisement— faisal farooqui (@FAISALmouthshut) July 7, 2022
Written from my heart ❤️ not as an author but as somebody who regarded him as a father figure.
— faisal farooqui (@FAISALmouthshut) July 7, 2022
اُنہوں نے کہا کہ اس کتاب میں دلیپ کمار اور میری ذاتی گفتگو کے ساتھ ساتھ، وہ باتیں بھی ہیں جو اُنہوں نے میرے ساتھ شیئر کی تھیں۔
منیجر فیصل نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ میں نے اس کتاب کو ایک مصنف کے طور پر نہیں بلکہ ایک بیٹے کی حیثیت سے لکھا ہے۔
My memoir- biography of #DilipKumar now available on Amazon and bookstores all over. https://t.co/8mHvuY0ZI1 pic.twitter.com/OTTNpGIbt3
— faisal farooqui (@FAISALmouthshut) July 7, 2022
اُنہوں نے کہا کہ دلیپ کمار کی سوانح عمری اب ایمیزون اور بُک اسٹورز پر دستیاب ہے۔
واضح رہے کہ دلیپ کمار کو مداحوں سے بچھڑے 1 برس بیت گیا، وہ طویل علالت کے بعد 7 جولائی 2021ء کو ممبئی میں انتقال کر گئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News