ہالی ووڈ کی معروف امریکی اداکارہ ایمبر ہرڈ کے نئے ٹرائل کا مطالبہ عدالت کی جانب سے مسترد کر دیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی عدالت نے ایمبر ہرڈ کی اپنے سابق شوہر، اداکار جانی ڈیپ کے حق میں سنائے گئے فیصلے کو کالعدم قرار دینے سے انکار کرتے ہوئے، کیس کے لیے نئے مقدمے کی سماعت کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ اداکارہ ایمبر ہرڈ جو اپنے سابق شوہر، اداکار جانی ڈیپ کے خلاف ایک ماہ قبل ہتکِ عزت کا مقدمہ ہار گئی تھیں اور انہوں نے اس کیس میں نئے ٹرائل کا مطالبہ کیا تھا۔
عدالت کی جانب سے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ’جیوری کے حوالے سے مکمل جانچ پڑتال کرنے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس جیوری اور تمام ججز نے اپنے حلف، عدالت کی ہدایات اور احکامات پر عمل کیا، اس لیے یہ عدالت جیوری کے مجاز فیصلے کی پابند ہے‘۔
ایمبر ہرڈ کی قانونی ٹیم نے عدالت میں اس کیس کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی درخواست جمع کروائی تھی اور مؤقف اپنایا تھا کہ کیس کی سماعت کے دوران جیوری میں ایسے ممبر کو شامل کیا گیا جو اس مقدمے کا حصّہ نہیں تھا۔
واضح رہے کہ ورجینیا کی عدالت نے جانی ڈیپ کے ہتکِ عزت کے دعوے کا فیصلہ ان کے حق میں سناتے ہوئے ایمبر ہرڈ کو نقصان کا ازالہ کرنے کے لیے اپنے سابق شوہر کو 15 ملین ڈالرز معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔
جبکہ جانی ڈیپ کو اپنی سابقہ اہلیہ کو 2 ملین ڈالرز کی ادائیگی کا حکم دیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
