
پاکستان کی معروف اداکارہ سجل علی لاہور میں سر عام خاتون کو اغوا کرنے کی کوشش کے واقعے پر سیاستدانوں پر برس پڑیں۔
سجل علی کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لاہور میں سر عام خاتون کو اغوا کرنے کے واقعے کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔
انہوں نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ملک کی صورتحال خوفناک ہے جبکہ ملک کے سیاستدانوں کو وزیراعظم کی کرسی کی پڑی ہے۔
واضح رہے کہ لاہور کے علاقے ڈیفنس میں گزشتہ روز خاتون دفتر سے نکل کر اپنی کار میں بیٹھیں تو ایک ملزم خاتون کی کار میں گھس گیا اور خاتون کو اغوا کرنے کی کوشش کی ۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون نے باہر نکلنا چاہا تو دوسرے ملزم نے زبردستی انہیں اندر دھکیل دیا اور دونوں گاڑی دوڑا کرلے گئے۔
خاتون کو ڈاکو اسی کی گاڑی میں اغوا کر کے تقریباً گھنٹے تک سڑکوں پر گھوما تے رہے اور اس دوران اسے تشدد کا نشانہ بھی بنایا، کچھ دور جاکر خاتون اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگئی۔
واضح رہے کہ اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آچکی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News