
ہالی ووڈ امریکی اداکار جیمز کین 82 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلم’دی گاڈ فادر‘ میں سونی کورلیون کا کردار ادا کرنے والے اداکار جیمزکین کے انتقال کی خبر ان کے اہلِ خانہ نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دی۔
اداکار کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے اہلِ خانہ نے لکھا کہ ’ہم آپ کو انتہائی افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دے رہے ہیں کہ جمی کا 6 جولائی کو انتقال ہو گیا ہے‘۔
اداکار کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کی جانب سے تعزیتی پیغامات اور خراجِ عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔
اس افسوس ناک خبر پر اہلِ خانہ نے اداکار کے مداحوں کی جانب سے موصول ہونے والے تعزیتی پیغامات کو سراہا۔
تاہم ساتھ ہی یہ اپیل بھی کی ہے کہ مداح اہلِ خانہ کی پرائیویسی کا خیال بھی رکھیں۔
یاد رہے کہ اداکارجیمز کین نے 1970ء اور 80ء کی دہائی کے آغاز میں ہالی ووڈ سے دوری اختیار کر لی تھی۔
اچانک فلم انڈسٹری سے دوری اختیار کرنے اور عوام کی نظر سے بالکل اوجھل ہونے کے وجہ اداکار نے اپنی زندگی میں آنے والے مشکل وقت کو قرار دیا تھا۔
تاہم جیمز کین کو 80ء کی دہائی میں اداکاری چھوڑنے سے قبل فلم ’میزری‘، ’دی یارڈز‘ اور ’ایلف‘ جیسی فلموں سے خوب پذیرائی ملی۔
واضح رہے کہ جیمز کین فلم ’دی گاڈ فادر‘ میں بطور سونی کورلیون شاندار اداکاری کرنے پر آسکر ایوارڈز میں نامزدگی حاصل کرنے میں کامیاب رہے تھے۔
جبکہ انہوں نے فلم ’برائن سونگ‘ میں اپنی شاندار پرفارمنس پر ایمی ایوارڈز میں نامزدگی حاصل کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News