Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکارہ امبر ہرڈ کو ایک اور دھچکا لگ گیا

Now Reading:

اداکارہ امبر ہرڈ کو ایک اور دھچکا لگ گیا

اپنے سابق شوہر اور ہالی ووڈ کے عالمی شہرت یافتہ ہیرو جانی ڈیپ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ ہارنے والی اداکارہ امبر ہرڈ کو ایک اور دھچکا لگ گیا۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق اداکارہ کی طرف سے عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ کیس کی سماعت کے دوران جیوری میں ایک ایسے رکن کو بھی شامل کیا گیا تھا جو اس مقدمے کا حصہ نہیں تھا، لہٰذا اس جیوری کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ ٹرائل شروع کیا جائے۔

امریکی ریاست ورجینیا کے جج پینی ایزکاریٹ نے اداکارہ امبرہرڈ کے اس موقف کو غلط قرار دیتے ہوئے ان کی درخوست کو مسترد کر دیا ہے۔

امبرہرڈ کے وکلاء نے ورجینیا کی عدالت میں کہا کہ وہ جانی ڈیپ کو 1کروڑ ڈالر دینے کے جیوری کے فیصلے کو ایک طرف رکھ دیں اور مقدمے کی دوبارہ سماعت کا اعلان کریں۔

اس پر جج نے کہا کہ دھوکہ دہی یا کسی غلط کام کا کوئی ثبوت نہیں ہے، سابق جیوری نے تمام قانونی تقاضے پورے کیے ہیں، لہٰذا اس کے فیصلے کو کالعدم قرار نہیں دیا جا سکتا اور نہ ہی دوبارہ سماعت ہو سکتی ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ جانی ڈیپ اور امبرہرڈ نے ورجینیا کی عدالت میں ایک دوسرے کے خلاف ہتک عزت کے مقدمات درج کروا رکھے تھے جن کا فیصلہ امبرہرڈ کے خلاف آیا اور عدالت نے اداکارہ کو حکم دیا کہ وہ ہرجانے کے طور پر اپنے شوہر کو ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی رقم ادا کریں۔

دوسری جانب جانی ڈیپ کو اپنی سابق اہلیہ کو صرف 20 لاکھ ڈالر ادا کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر