
سدھو موسے والا کے سُپر ہٹ گانے ’295‘ کا حوالہ دیتے ہوئے گلوکار کی تصویر شائع کر دی گئی۔
وائرل پوسٹر میں زین قریشی کی تصویر کے ساتھ، پی ٹی آئی کے چند عہدیداران کے نام اور تصویریں شائع ہیں۔
دوسری جانب سابق وزیرِ خارجہ اور پی ٹی آئی کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے پوسٹر کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا۔
اس حوالے سے زین قریشی نے کہا کہ ’جس نے بھی سدھو موسے والا کی تصویر پوسٹر پر چھپوائی ہے، اُس کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ سدھو کی تصویر کی وجہ سے یہ پوسٹر بہت زیادہ وائرل ہوگیا ہے۔
ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ اس سے پہلے ہمارا کوئی پوسٹر اتنا وائرل نہیں ہوا‘۔
وزیرِ خارجہ اور پی ٹی آئی کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی نے کہ کہ ’وہ یہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کس نے سدھو موسے والا کی تصویر پوسٹر پر چھپوائی اور اس کے پیچھے کی وجہ کیا ہے‘۔
واضح رہے کہ پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو 29 مئی کی شام نامعلوم حملہ آوروں کی جانب سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News