
معروف پاکستانی اداکار احسن خان نے نئی فلم رہبرا سے موصول ہونے والے معاوضے میں سے 10 فیصد حصّہ ضرورت مند بچوں کو دینے کا اعلان کردیا۔
اداکار نے سوشل میڈیا کے مختلف بلاگز پر پبلش ہونے والی خبروں کو اپنی انسٹااسٹوری پر شیئر کرکے اس بات کی خود تصدیق کردی۔
واضح رہے کہ اداکار احسن خان اور عائشہ عمر کی فلم رہبرا گزشتہ ماہ 24 جون کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی ہے۔
اس سے قبل عائشہ عمر اور اداکاراحسن خان کا بولڈ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا۔
سوشل میڈیا کے مخلتف پیجز پر ایک ویڈیو وائرل ہو گئی تھی جسے دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین برہمی کا اظہار کر رہے تھے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
وائرل ویڈیو میں فوٹو شوٹ کسی مارٹ میں ہورہا تھا اور اداکارہ عائشہ عمر نامناسب لباس زیب تن کی ہوئی تھیں۔
انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے دونوں اداکاروں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا ۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
واضح رہے کہ اداکارہ عائشہ عمر اور احسن خان کا شمار لالی ووڈ کے مشہور اداکاروں میں کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی جاندار اداکاری اور صلاحیتوں کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کے دلوں میں گھر کرلیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News