Advertisement
Advertisement
Advertisement

مہنگے پٹرول کی ستائی شگفتہ اعجاز کی گائے کے ساتھ دلچسپ گفتگو، ویڈیو وائرل

Now Reading:

مہنگے پٹرول کی ستائی شگفتہ اعجاز کی گائے کے ساتھ دلچسپ گفتگو، ویڈیو وائرل

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے عام شہریوں کے ساتھ ساتھ اداکار بھی پریشان نظر آنے لگے ہیں۔

حکومت کی جانب سے گزشتہ روز پیٹرول کی قیمت میں چوتھی مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پٹرول 248 روپے 74 پیسے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔

اسی ضمن میں پاکستان کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کی گائے سے گفتگو کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سینئر اداکارہ ایک تبیلے میں موجود ہیں جہاں وہ اپنی سوچوں میں گم کھڑی کہہ رہی ہیں کہ کتنا اچھا ہوتا اگر گائے دودھ کی بجائے پٹرول دیتی تو مزہ آ جاتا، وارے نیارے ہو جاتے۔

لیکن اچانک ویڈیو میں گائے کی آواز آتی ہے کہ او چولیے (اے پاگل)، اگر ہم چارے کی بجائے ڈیزل پر چلتے تو تم کیا کرو گے؟ خاموشی سے دودھ نکالو۔

Advertisement

https://twitter.com/i/status/1543148355710320640

گائے کا تبصرہ سن کر شگفتہ اعجاز بھی حیران رہ گئیں اور خاموشی سے وہاں سے چلتی بنیں۔

وائرل ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین خوب پسند کر رہے ہیں اور اب تک اسے ہزاروں ویوز مل چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر