Advertisement
Advertisement
Advertisement

شوہر کی پہلی شادی کے متعلق غنیٰ علی کا اہم انکشاف

Now Reading:

شوہر کی پہلی شادی کے متعلق غنیٰ علی کا اہم انکشاف

غنیٰ علی  پاکستان کی فلمی اداکارہ ہیں  جنہوں نے مختلف ہٹ ڈراموں میں کام کیا ہے۔

Hindi Tv Actress Ghana Ali Biography, News, Photos, Videos | NETTV4U

اداکارہ کو اکثر شادی شدہ مرد سے شادی کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے تاہم وہ تنقید کی پرواہ نہیں کرتیں اور ناقدین کا منہ بند کر دیتی ہیں۔

حال ہی میں پہلی بار اداکارہ نے اپنے شوہر عمیر گلزار  کی پہلی شادی اور گھر برباد کرنے کے بارے میں تمام افواہوں کو مسترد کر تے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے مجھے بتایا گیا تھا کہ میرے شوہر کی پہلی بیوی کو کچھ نہیں معلوم، یہ ممکن نہیں ہے، خاص طور پر جب ہم نے اس معاملے کا اعلان کیا، سب کو اس کا علم تھا۔

Advertisement

غنیٰ علی نے کہا کہ لوگوں نے میرے بارے میں بہت برا  بھلاکہا، انہوں نے مجھ پر لعنت بھیجی، میرے بچے کو برا بھلا کہا، مجھے باتیں سن کر صدمہ پہنچا، اس طرح مجھے لگتا ہے کہ یہ افواہیں جان بوجھ کر بنائی گئی تھیں اور میرے شوہر کو متحرک کرنے کے لیے پھیلائی گئی تھیں۔

اداکارہ نے کہا کہ صرف چند لوگ ہی مجھے سمجھتے ہیں اور میرا ساتھ دیتے ہیں باقی سب نے مجھے برا بھلا کہا میں سب کے بارے میں برا محسوس کر رہی تھی۔

Ghana Ali First Time Opened Up About Husband's First Marriage

غنیٰ علی نے کہا کہ اس طرح کی تنقید کا سامنا پہلے کبھی نہیں کیا ،حتیٰ کہ جب میرا ’آئٹم سانگ‘آیا تھا تو اسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔

گھر کی تباہی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو اپنے شوہر سے کوئی مسئلہ ہے تو وہ اس کے ساتھ  مل کر حل کرے، گھر کی تباہی کا الزام تیسرے شخص پر نہ ڈالیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ  میں تبصروں کا جواب بھی دیتی تھی لیکن پھر مجھے احساس ہوا کہ اس سے معاملہ مزید بڑھے گا اس لیے میں نے تبصرہ کرنا چھوڑ دیا، آخر کار اس سے کسی کو کچھ حاصل نہیں ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر