بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا اور پاکستانی اداکارہ ثانیہ شمشاد کی ویڈیو کال سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
ثانیہ شمشاد نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں گووندا کو اداکارہ کے شوہر کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔
ثانیہ شمشاد کے شوہر نے اداکار گووندا سے اپنی اہلیہ کی ویڈیو کال پر بات کروائی ،اداکار نے ثانیہ شمشاد کے بیٹے اذلان کو سالگرہ کی مبارک باد بھی دی۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اداکارہ ثانیہ شمشاد نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ایسا ہر روز نہیں ہوتا کہ آپ بالی ووڈ کی کسی شخصیت کے ساتھ بات چیت کریں۔
انہوں نے گووندا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ اذلان کی سالگرہ کو خاص بنانے کے لیے آپ کا شکریہ، آپ کی عاجزی اور مہربان الفاظ نے یقینی طور پر دیرپا تاثر چھوڑا ہے۔
اس سے قبل ثانیہ شمشاد نے اپنے بیٹے ازلان کی پہلی سالگرہ کراچی کے رمادہ ہوٹل میں منائی تھی۔
&
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
nbsp;
اداکارہ نے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ انسٹاگرام پر چند تصاویر پوسٹ کی تھیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
شئیر کی گئی تصاویر میں اس موقع پر سب نے سفید لباس کا انتخاب کیا تھا۔
&
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
سالگرہ کی تقریب میں اہلخانہ سمیت شوبز شخصیات نے بھی شرکت کی تھی جس میں نمرہ خان کو بھی دیکھا گیا تھا ۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
اس سے قبل اداکارہ ثانیہ نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ان کے شوہر نے ان کی اچھی تصاویر لینے کی خاطر باقاعدہ فوٹوگرافی کا کورس کیا ہے۔
ثانیہ کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا جس میں انٹرویو کے دوران ان سے میزبان نے سوال کیا کہ ان کی اتنی اچھی اچھی تصویریں کون لیتا ہے؟
اس پر ثانیہ شمشاد نے بتایا کہ میرے شوہر کو میری تصویریں لینے کا بہت شوق ہے، وہی میری تصویریں لیتے ہیں اور انہوں نے میری تصویروں کے لیے آن لائن کورس بھی کیا۔
ثانیہ نے بتایا کہ ان کے شوہر انہیں ڈریسنگ، میک اپ اور فوٹو شوٹ کے حوالے سے گائیڈ کرتے رہتے ہیں کہ ان پر کیا اچھا لگتا ہے اور کیا نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News