پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی والدہ کی طبیعت ناساز ہونے کے سبب انہیں آئی سی یو منتقل کردیا گیا ہے۔
بشریٰ انصاری نے یہ خبر اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
انہوں نے جہاز میں بیٹھے ایک تصویر شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں بتایا ہے کہ میں لاہور جا رہی ہوں، امی آئی سی یو میں ہیں، اللّٰہ خیر، پیاری ماں۔
اس پوسٹ پر مداحوں اور فالوورز کی جانب سے اُن کی والدہ کی صحتیابی کے لیے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے۔
یاد رہے کہ اداکارہ بشریٰ انصاری نے 1978 میں پروڈیوسر اقبال انصاری سے شادی کی تھی جن سے اُن کی 2 بیٹیاں ناریمن انصاری اور میرا انصاری ہیں۔
2019 میں انہوں نے اقبال انصاری سے طلاق لے لی تھی، جس کے بعد یہ خبریں سامنے آئی تھی کہ انہوں نے اداکار و ہدایت کار اقبال حسین سے دوسری شادی کر لی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
