
بالی ووڈ کے اداکار منوج باجپائی نے بلاک بسٹر تیلگو فلم ’پُشپا‘ کے سیکوئیل میں اداکاری کے حوالے سے کھل کر بار کر لی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کی اداکار منوج باجپائی نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ’کہاں کہاں سے سماچار لاتے ہو آپ لوگ؟‘
https://twitter.com/BajpayeeManoj/status/1549757275119575041?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1549757275119575041%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1114281
یاد رہے کہ پچھلے کچھ دنوں سے افواہیں تھیں کہ منوج باچپائی کو ’پشپا 2‘ میں پولیس افسر کے کردار کے لیے رابطہ کیا گیا ہے۔
تاہم اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بھی منوج نے ان خبروں کو غلط قرار دیا۔
اداکار منوج باجپائی نے کہا کہ اس سب میں کوئی سچائی شامل نہیں ہے۔
خیال رہے کہ فلم کے سیکوئیل میں الّو ارجن (پشپا) اور ایس پی بھنور سنگھ (فہد فاصل) کے درمیان تنازع ہوگا۔
واضح رہے کہ پچھلے سال ’پشپا‘ چار علاقائی زبانوں میں ریلیز ہوئی تھی، ان میں ہندی، تامل، ملیالم اور کناڈا شامل تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News