Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایک اور پاکستانی گانا’مس مارول‘ کا حصہ

Now Reading:

ایک اور پاکستانی گانا’مس مارول‘ کا حصہ

پاکستانی کلچر کی عکاسی کرتی سیریزحال ہی میں ریلیز ہوئی اور اس کے بعد سے ملک بھر میں دھوم مچا رہی ہے۔

آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے کی ہدایت کاری میں بننے والی چوتھی قسط شاندار مناظر اور سنسنی خیز ڈیبیو سے بھری ہوئی ہے۔

 اس قسط  میں مس مارول (کمالہ خان) کو دیکھا جا سکتا ہے، جس کا مرکزی کردار پاکستانی نژاد کینیڈین اداکارہ  ایمان ویلانی نے ادا کیا ہے، وہ اپنی دادی سے ملنے کراچی آتی ہیں۔

اس سیریز میں متعدد پاکستانی گانے پیش کیے گئے ہیں، جن میں سپر ہٹ پسوڑی، ایوا بی کی روزی شامل ہیں۔

 اب حال ہی میں ریلیز ہونے والی قسط کے لیے  پاکستانی گلوکار حسن اور روشن کے  مشہور گانے’ڈوبنے دے‘کو منتخب کیا ہے۔

Advertisement

دونوں گلوکاروں نے انسٹاگرام پر گانے کا پوسٹر شیئر کیا جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ اب ’ڈوبنے دے‘ بھی ’مارول سینیمیٹک یونیورس‘(ایم سی یو)کا حصہ ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Hassan & Roshaan (@hassanandroshaan)

Advertisement

سیریز میں پاکستانی ستاروں ثمینہ احمد، مہوش حیات اور نمرہ بچہ کی اداکاری کو شائقین نے خوب سراہا جبکہ فواد خان کی انٹری نے بھی لوگوں کو خوش کردیا۔

واضح رہے کہ مس مارول کی کہانی کمالہ خان نامی پاکستانی نژاد امریکی لڑکی کے گرد گھومتی ہے، یہ لڑکی منفرد صلاحیتوں کی مالک ہے۔

اس سیریز میں پاکستانی کچلر کو بہترین انداز میں پیش کیا گیا ہے اور سندھی شادی کی رسم لاؤں کو بھی سیریز میں شامل کیا گیا ہے جس سے پاکستانی ناظرین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

مس مارول کوامریکا سمیت دنیا بھر میں 8 جون کو ڈزنی پلس پر ریلیز کیا گیا تاہم پاکستان میں مذکورہ اسٹریمنگ ویب سائٹ نہ ہونے کی وجہ سے اسے سنیما گھروں میں قسط وار دکھایا جارہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر