Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کو اب تک اپنا پاسپورٹ واپس نہیں ملا؟

Now Reading:

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کو اب تک اپنا پاسپورٹ واپس نہیں ملا؟

آریان خان نے عدالت سے اپنا پاسپورٹ واپس کرنے کی درخواست کر دی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اُنہوں نے ایک خصوصی این ڈی پی ایس عدالت میں اپنا پاسپورٹ واپس کرنے کی درخواست دائر کی ہے۔

یاد رہے کہ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان، جنہیں کروز شِپ منشیات کیس میں این سی بی سے کلین چٹ مل گئی ہے۔

تاہم اس حوالے سے عدالت نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کو جواب جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست پر سماعت 13 جولائی کو مقرر کی ہے۔

واضح رہے کہ آریان خان کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے گزشتہ برس اکتوبر میں ہائی پروفائل منشیات کیس میں گرفتار کیا تھا لیکن تحقیقاتی ایجنسی نے رواں سال مئی میں داخل کی گئی چارج شیٹ میں ان کا نام بطورِ ملزم نہیں لیا۔

Advertisement

شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان کو اُن کے دوستوں سمیت منشیات استعمال کرنے کے الزام میں حراست لیا گیا تھا۔

تقریباََ 28 دن جیل میں گزارنے کے بعد آریان خان کو گزشتہ برس 30 اکتوبر کو ممبئی کی آرتھر روڈ جیل سے ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر