
بالی ووڈ اداکارہ ریا چکرورتی نے سشانت سنگھ کی بہن کو قرارا جواب دے دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آنجہانی بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی بہن نے ریا چکرورتی الزام لگایا تھا کہ اداکارہ نے ان کے بھائی کی زندگی برباد کی۔
تاہم آنجہانی کی جانب سے لگائے جانے والے الزام کا جواب اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں دبے لفظوں میں ایک معنی خیز پیغام دیا۔
انہوں نے لکھا کہ ہنگامہ خیزی سے اوپر نکل آؤ، انانیت سے اوپر نکل آؤ، اتنا اوپر نکل آؤ کہ وہ صرف تم پر انگلیاں ہی اٹھا سکیں۔
ریا چکرورتی نے اپنی پوسٹ میمزید لکھا کہ تم وہاں ہو جہاں وہ کبھی نہیں پہنچ سکتے، تم سکون میں ہو، تم محبت کے ساتھ ہو، انہیں سوچنے دو، تم کافی ہو، تم مکمل ہو، تم جیسے ہو ویسے ہی بہترین ہو۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک انٹرویو کے دوران پریانکا نے کہا تھا کہ سشانت کی زندگی 2019 میں برباد ہونا شروع ہوئی کیونکہ اس سال ریا چکرورتی ان کی زندگی میں آئی تھیں۔
یاد رہے کہ 14 جون 2020 کو سشانت سنگھ اپنی رہائشگاہ پر مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔
سشانت کی موت کے بعد ان کے والد نے ریا چکرورتی کے خلاف خودکشی پر مجبور کرنے اور منی لانڈرنگ کے الزامات کی ایف آئی آر درج کروائی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News