Advertisement
Advertisement
Advertisement

سائرہ بانو کا دلیپ کمار کی برسی سے قبل جذباتی نوٹ

Now Reading:

سائرہ بانو کا دلیپ کمار کی برسی سے قبل جذباتی نوٹ

بھارت کے لیجنڈری اداکار مرحوم دلیپ کمار (یوسف خان) کی بیوہ سائرہ بانو نے شوہر کی پہلی برسی سے قبل جذباتی نوٹ تحریر کیا ہے۔

دلیپ کمار کی برسی سے ایک روز قبل بھارتی میڈیا کو لکھے گئے اپنے جذباتی نوٹ میں سائرہ بانو نے لکھا کہ جب بھی وہ نیند سے بیدار ہوتی ہیں تو دوبارہ اپنا چہرہ تکیے میں رکھ کر اس خیال سے آنکھیں بند کرلیتی ہیں کہ اگر دوبارہ آنکھیں کھولیں تو ان کے سامنے ان کے شوہر موجود ہوں۔

انہوں نے اپنے نوٹ میں جینے کی وجہ اپنی یادوں کو قرار دیا۔

اداکارہ کا لکھنا تھا کہ دنیا یہ بات جانتی ہے میں یوسف کی محبت میں 12 سال کی عمر میں گرفتار ہوئی تھی اور میں اسی خواب کے ساتھ بڑی ہوئی کہ یہ وہ واحد مرد ہے جو میرے لیے سب سے بہتر ہے۔

سائرہ بانو نے لکھا کہ جب یہ خواب حقیقت کو پہنچا تو مجھے معلوم تھا کہ میں اکیلی ان کی مداح نہیں ہوں بلکہ خواتین کی ایک لمبی قطار تھی جو بیگم دلیپ کمار بننے کی امید میں تھیں۔

Advertisement

انہوں نے لکھا کہ میں اس بات کا اعتراف کروں گی کہ میں اپنے آپ کو بہت ہی خوش قسمت خاتون سمجھتی ہوں کیونکہ میرا یوسف 56 سال تک میرے پاس رہا۔

اداکارہ نے لکھا کہ کوئی ایسا دن نہیں جس میں دلیپ ان کی آنکھوں میں موجود نہ ہوں۔

سائرہ بانو نے لکھا کہ اگر کوئی دلیپ کمار کی فلم دیکھے یا ان کے گیت سنے یا پھر ان کا ذکر کرے تو وہ ان افراد کے ساتھ نہیں بیٹھتیں کیوںکہ وہ اپنے آنسو نہیں روک پاتیں۔

واضح رہے کہ دلیپ کمار طویل علالت کے بعد 7 جولائی 2021 کو ممبئی میں انتقال کر گئے تھے، انہوں نے سوگواران میں اہلیہ سائرہ بانو کو چھوڑا۔

سائرہ بانو بھی بالی ووڈ کے سنہرے دور کی اداکارہ ہیں، ان کی اور دلیپ کمار کی 1966 میں شادی ہوئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاد نہیں کہ پاکستان نے آپریشن سندور کو تندور بنا دیا تھا ؟ حبا بخاری کا امت شاہ پر طنز
میرے ڈمپلز، ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہیں، فیصل رحمان کا انوکھا دعویٰ
بیلا حدید آخر کس مرض میں مبتلا ہیں؟ اسپتال سے تصاویر وائرل
سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات؛ چچا کا جذباتی بیان سامنے آگیا
شو ’لازوال عشق‘ پر تنقید؛ عائشہ عمر کی وضاحت سامنے آگئی
بھارت نے پاکستان کا مقبول گانا "بول کفارہ" ایک بار پھر کاپی کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر