
بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے بجرنگی بھائی جان 2 کی تیاری کا کام شروع کردیا۔
2015 میں ریلیز ہونے والی فلم بجرنگی بھائی جان کو بہت پسند کیا گیا تھا، اور اب اس کے سیکوئل کی تیاری پر کام جاری ہے جبکہ دوسری جانب سلمان خان کے پرستار بجرنگی بھائی جان ٹو کی ریلیز کے منتظر ہیں۔
فلم کے مصنف کے وی وجیاندرا پراساد نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ بجرنگی بھائی جان 2 کے اسکرپٹ کا بنیادی کام تقریباً تیار ہے اور فلم کے سیکوئل کی اسٹوری بھی سلمان خان کو سنا دی گئی ہے جسے انہوں نے پسند کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس فلم میں آٹھ سے 10 برس کے دورانیے کو آگے جا کر دکھایا جائے گا اور امید ہے کہ یہ پہلے حصے سے کسی بھی طرح کمتر نہیں ہوگا۔
کے وی وجیاندرا پراساد کے مطابق اب یہ سلمان خان پر منحصر ہے کہ وہ فلم کی تیاری کے وقت کا تعین کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News