
پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ مائرہ خان اکثر سوشل میڈیا پر متحرک نظر آتی ہیں اور اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں لیکن کئی بار انہیں اپنے لباس کے چناؤ پر تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصویر اور ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنی سالگرہ کا جشن منا رہی ہیں۔
شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مائرہ خان نے غیر مناسب لباس زیب تن کیا ہوا ہے جس کی وجہ سے انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ’میری سالگرہ کا جشن! زندگی کو ہر لمحے میں منائیں کیونکہ یہ آپ کے لیے سب سے قیمتی تحفہ ہے، میرے بھائی کا شکریہ میری زندگی میں موجود ہونے کے لیے، آپ سب کا شکریہ اور ہمیشہ میرے لیے تمام محبتوں کا شکریہ۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو کچھ صارفین نے اداکارہ کو خاص دن کے موقع پر مبارکباد پیش کی جبکہ کچھ نے انہیں لباس کے چناؤ پر تنقید کا نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ اداکارہ نے ڈرامہ سیریل ’میں ہاری پیا‘، ’چھوٹے شاہ‘، ’جلن‘ اور کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News