پاکستانی سوشل میڈیا کے معروف ترین کردار ناصر خان جان کے ہاں بیٹے کی پیدائش پر مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنی مزاحیہ ویڈیوز سے شہرت حاصل کرنے والے ناصر خان جان نے ٹوئٹر پر اس خوش خبری کا اعلان کیا، ساتھ ہی اپنے نوزائیدہ بچے کے ساتھ ایک ویڈیو بھی شیئر کی۔
پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا، “میں بہت خوش ہوں آپ سب چاچو یا پھپھیاں بن گئے۔”
I'm so happy guys ap sub chachu or phuphiyan ban gai pic.twitter.com/257vsWPZMk
Advertisement— Nasir Khan Jan (@NKJModel) July 11, 2022
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے نومولود بیٹے کو گود میں لیے کھڑے ہیں اور بچے کے کان میں اذان دی جارہی ہے۔
عوام نے جب خوشخبری سنی اور ان کی پوسٹ دیکھی تو مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا۔
چند لوگوں نے ان کا مذاق بھی اڑایا ہے۔ لیکن زیادہ تر کا کہنا تھا کہ وہ ان کی خوشی میں خوش ہیں۔
گزشتہ سال ناصر خان جان نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کا اعلان کیا تھا اور اپنی دلہن کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی تھی۔

خیال رہے کہ ناصر خان جان ایک معروف سوشل میڈیا اسٹار ہیں جو اپنی عجیب و غریب فیس بک ویڈیوز سے مشہور ہوئے۔
انٹرنیٹ پر لوگوں کو ان کے بات کرنے اور کھانے کا طریقہ پسند آیا، اس لیے انہوں نے اپنے مضحکہ خیز مواد پر توجہ دینا شروع کر دی۔
ناصر خان جان کی شادی کے موقع پر بھی ان کے مداح خوش تھے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے رہے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
