بالی ووڈ کے اداکار سلمان خان نے سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے مداحوں کو ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ہی عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی۔
سلمان خان نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آپ سب کو صحت، سکون اور خوشیوں کے ساتھ عید مبارک ہو۔
یاد رہے کہ ہر عید پر سلمان خان اپنے مداحوں کو گلیکسی اپارٹمنٹ کی گیلری میں آکر عید کی مبارکباد دیتے ہیں۔
Wishing every one happy Eid lots of love peace happiness n health .
Advertisement— Salman Khan (@BeingSalmanKhan) July 10, 2022
تاہم اس بار اداکار سلمان خان اس سال عید الاضحیٰ کے موقع پر سیکیورٹی وجوہات کے سبب مداحوں کے لیے گھر کی گیلری میں نہیں آ پائے۔
خیال رہے کہ لارینس بشنوئی گینگ کی جانب سے جان لیوا دھمکیوں کے بعد سلمان خان عوامی مقامات میں جانے سے بھی اجتناب کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اسپیشل فورس کے 10 افسران سلمان خان کی حفاظت کے لیے ان کے گھر گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر تعینات کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
