
جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والی اداکارہ شروتی ہاسن نے اپنی ناساز طبیعت سے متعلق افواہوں کی تردید کردی۔
اداکار کمل ہاسن کی بیٹی شروتی سے متعلق یہ افواہیں زیرِ گردش تھیں کہ انہیں پولی سِسٹک اووری سینڈروم (پی سی او ایس) کا عارضہ لاحق ہے اور اسی وجہ سے وہ اسپتال میں داخل ہیں۔
شروتی ہاسن نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر افواہوں کی تردید کرتے ہوئے ایک پیغام جاری کیا۔
شروتی نے حیدرآباد (دکن) کے شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس شہر میں اس وقت اپنی نان اسٹاپ شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں یہ واضح کرنا چاہتی ہوں کچھ دن قبل میں نے اپنی روزمرہ کی ورزش اور پی سی او ایس ہونے سے متعلق بتایا تھا، یہ چیز کئی خواتین کو ہوتی ہے۔
انہوں نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ بالکل، یہ چیلنجنگ ہے، لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ کسی بھی طرح میری طبیعت ناساز ہے۔
شروتی کا کہنا تھا کہ میری پوسٹ، جو مثبت تھی، اسے غور سے پڑھنے کے بجائے مجھ سے متعلق جھوٹی خبر پھیلائی گئی جس کے بعد پرستاروں اور عزیزوں کی فون کالز موصول ہوئیں کہ کہیں میں اسپتال میں داخل تو نہیں، جو بالکل ایسا نہیں تھا، میں اس وقت بالکل ٹھیک ہوں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ کئی سال قبل انہیں پی سی او ایس تھا تاہم اب وہ اس سے صحتیاب ہوچکی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News