
پاکستان کی مشہور اداکارہ نیلم منیر کی نئی فلم ’چکر‘ کے دوران شوٹنگ ریکارڈ ہونے والے مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے ہیں۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ منظر دکھایا گیا ہے جب اداکارہ کو فلم میں قتل کردیا جاتا ہے۔
شیئر کی گئی ویڈو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ڈاکو جو نیلم منیر پر حملہ کرتا ہے،اور اداکارہ اس کا مقابلہ کرتی ہیں لیکن آخر میں وہ نیلم منیر کی جان لے لیتا ہے۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا اور ان کی اداکاری کی تعریفیں کی گئی۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ فلم کے ہدایت کار بتا رہے ہیں کب کیا کرنا ہے۔
واضح رہے کہ فلم ’چکر‘ رواں برس عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی گئی تھی جسے اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں اور اسے پسند بھی کر رہے ہیں۔
اس فلم کے مرکزی کردار اداکار احسن خان اور اداکارہ نیلم منیر ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News