Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکارہ جینیفر اینسٹن نے ریڈیو انٹرن کے ساتھ مداحوں کا بھی دل جیت لیا

Now Reading:

اداکارہ جینیفر اینسٹن نے ریڈیو انٹرن کے ساتھ مداحوں کا بھی دل جیت لیا

ہالیہ ووڈ کی اداکارہ جینیفر اینسٹن نے انٹرن کو انٹرویو دے کر اس کا دن خوش گوار بنا دیا اور اپنے اس اقدام سے مداحوں کے دل بھی جیت لیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مصنف اور پوڈکاسٹر جو پرداویلا نے اپنی آنے والی کتاب ’گوڈ لسِن: کری ایٹنگ میموریبل کنورزیشنز اِن بزنس اینڈ لائف‘ میں اپنی زندگی کے ایک یاد گار واقعے کی تفصیل بیان کی ہے۔

اُنہوں نے لکھا ہے کہ ’مجھے فلم ’پکچر پرفیکٹ‘ کے سیٹ پر جینیفر اینسٹن کا انٹرویو کرنے کے لیے بھیجا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ جب میں ایک ریڈیو اسٹیشن پر انٹرن تھا لیکن فلم کے سیٹ پر پہنچنے کے بعد مجھے اداکارہ  کے باڈی گارڈ نے روک دیا‘۔

جو پرداویلا نے لکھا ہے کہ ’میں نے اپنا ریڈیو مائیک پکڑ کر کہا، کہ ارے میں جینیفر سے صرف 2 سوالات پوچھنا چاہتا ہوں‘۔

Advertisement

اُنہوں نے لکھا کہ ’میری بات سن کر گارڈ نے مجھ سے کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا، اس وقت گارڈ کا لہجہ بھی بہت سخت تھا‘۔

تاہم اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’میری اور گارڈ کی گفتگو کے بارے میں جاننے کے بعد اداکارہ باہر آئیں اور کہا کہ وہ ابھی بات نہیں کر سکتیں اور اتنا کہنے کے بعد واپس اندر چلی گئیں‘۔

واضح رہے کہجو پرداویلا نے بتایا کہ ’اداکارہ کا انکار سننے کے بعد جیسے ہی میں وہاں سے جانے کی تیار کرنے لگا تو جینیفر اینسٹن نے اپنے اسسٹنٹ کو ریڈیو اسٹیشن کے فرنٹ ڈیسک پر فون کرنے کے لیے کہا اور یہ پیغام بھیجا کہ سیٹ پر انٹرن کے ساتھ آج جو کچھ ہوا، اُنہیں اس پر افسوس ہے اور وہ ریڈیو کے مارننگ شو کو انٹرویو دینے کے لیے راضی ہیں‘۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر