Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہماری انڈسٹری میں فالوورز کی تعداد دیکھ کر کام دیا جاتا ہے؛ ماہم عامر

Now Reading:

ہماری انڈسٹری میں فالوورز کی تعداد دیکھ کر کام دیا جاتا ہے؛ ماہم عامر

پاکستانی اداکارہ ماہم عامر نے کہا ہے کہ ہماری انڈسٹری میں فالوورز کی تعداد دیکھ کر کام دیا جاتا ہے۔

اداکارہ کی جانب سے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک پوسٹ شئیر کی گئی ہے۔

ماہم عامر نے لکھا کہ اس انڈسٹری کا حال یہ ہے کہ یہاں پہلے آپ کو پراجیکٹ کے لیے چُن لیا جائے گا اور پھر یہ کہہ کر کاسٹ نہیں کیا جائے گا کہ آپ کے سوشل میڈیا فالوورز کی تعداد کم ہے۔

اُنہوں نے لکھا کہ کوئی اب یہ بھی بتا دے کہ آرٹسٹ کا جو وقت ضائع ہوتا ہے، اُس کا کیا کِیا جائے۔

Advertisement

واضح رہے کہ سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے بھی کہا تھا کہ ایوارڈ شوز میں صرف اُنہی کو بُلایا جاتا ہے جن کے سوشل میڈیا فالوورز زیادہ ہوں۔

اُنہوں نے لکھا تھا کہ شوبز ویسے ہی جعلی دُنیا ہے لیکن اب سوشل میڈیا کی وجہ سے یہ انڈسٹری مزید جعلی ہوگئی ہے۔

اس سے قبل اداکارہ نے اپنے  وزن کے بارے میں تبصرے کرنے والے ناقدین کو کرارا جواب دیا تھا۔

انہوں نے لکھا تھا کہ یہ کہنا صحیح نہیں کہ آپ صحت مند ہو گئی ہیں، وزن کچھ بڑھ نہیں گیا، اوہ بے بی کو ہوئے اتنا وقت گزر گیا ہے ابھی تک وزن کم نہیں کیا، آپ کافی مختلف لگ رہی ہیں، آپ کافی بڑی لگ رہی ہیں۔

ماہم عامر نے کہا کہ یہ سارے سوال اس انسان سے نہیں پوچھنے چاہئیے جس کا ایک بچہ ہو، براہ مہربانی اس طرح کے سوالات مت پوچھا کریں کچھ خدا کا خوف کریں۔

Advertisement

خیال رہے کہ اداکارہ ماہم عامر کی شادی اداکار فیضان شیخ کے ساتھ 2018ء میں ہوئی تھی اور دسمبر 2021ء میں اس جوڑے کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر