
بالی ووڈ اداکارہ جھانوی اور اداکارہ سارہ علی خان نے ماضی کے واقعات بتا دیے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ جھانوی اور اداکارہ سارہ علی خان حال ہی میں اپنے کیدرناتھ جانے اور وہاں کے تجربات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہاں کی اونچی اور خطرناک چٹانوں اور منفی درجہ حرارت کے دوران ایسا محسوس ہوا کہ ہم مرنے والے ہیں۔
فلمساز، پروڈیوسر اور اداکار کرن جوہر کے شو ’کافی ود کرن سیون‘ کی دوسری قسط کے دوران سارہ خان اور جھانوی نے اپنے اس دورے کے حوالے سے بتایا کہ وہاں موسم بہت زیادہ سرد تھا اور مائنس سیون درجہ حرارت کی وجہ سے کافی زیادہ گرم کپڑے پہننے کے باوجود جسم میں کپکپاہٹ موجود تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ پہاڑ پر چڑھنے کے دوران انہیں یوں محسوس ہوا کہ وہ گر جائیں گی، ایسے میں اسپشل فورسز نے انہیں وہاں سے ریسکیو کیا۔
سارہ علی خان کے مطابق انہوں نے فیصلہ کیا تھا کہ راستہ پیدل چلنے کے لیے نارمل ہوگا اور ہم ایسا کرلیں گے.
تاہم اداکارہ جھانوی نے بھی اسے سر کرنے کی حامی بھرلی تھی۔
لیکن جب ہم اونچائی پر پہنچے تو ایسا لگا کہ ہم اس خطرناک برفانی چٹان سے گر جائیں گے۔
ایسے میں ایک پرستار نظر آیا لیکن ہماری مدد کے بجائے وہ ہمارے ساتھ سیلفی بنانا چاہتا تھا۔
بعد ازاں ہمارا ڈرائیور ہم تک پہنچا اور پھر ہمیں اسپشل فورسز کی مدد سے وہاں سے نکالا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News