
پاکستان کے معروف گلوکار اور اداکار اپنے گانا گانے کے انداز کی وجہ سے کافی مشہور ہیں لوگ ان کے گانوں کو بہت پسند بھی کرتےہیں۔
عید الضحٰی پر ریلیز ہونے والی نئی پاکستانی فلم’قائد اعظم زندہ باد‘ کے گانے’دل کرے دھک دھک‘ میں بھی علی ظفر نے اپنی آواز کا جادو چلایا ہے جو سوشل میڈ یا پر شیئر ہوتے ہی لوگوں کی توجہ کا مرکاز بن گیا ہے۔
فلم ’قائد اعظم زندہ باد میں مرکزی کردار اداکار فہد مصطفٰی اور اداکارہ ماہرہ خان ہیں۔
یہ نئی فلم عید الضحٰی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔
قائد اعظم زندہ باد ایک ایکشن کامیڈی فلم ہے جو ایک بدنام پولیس اہلکار کی کہانی پر مبنی ہے،اس فلم کے ہدایت کار نبیل قریشی ہیں۔
واضح رہے کہ یہ فلم 2021 میں ریلیز کی جانی تھی تاہم کورونا وائرس کے پیش نظر اس کی شوٹنگ روک دی گئی تھی۔
دوسری جانب اس عید کے موقع پر ایک اور فلم’لندن نہیں جاؤں گا‘ ریلیز کی جائے گی جس کے مرکزی کردار اداکار’ہمایوں سعید‘ اداکارہ’مہوش حیات اور کبریٰ خان ہیں‘۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News