
عالمی شہرت یافتہ گائیک استاد راحت فتح علی خان اور موسیقار نوید ناشاد نے ڈراموں کے ٹائٹل سونگ کی دنیا میں نیا ریکارڈ قائم کردیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مشہور ڈرامے کے ٹائٹل گیت (تَن جُھوم جُھوم) نے یوٹیوب پر 200 ملین کی تعداد عبور کر کے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔
یہ کسی بھی پاکستانی ڈرامے کے او ایس ٹی کو یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھے جانے کا ریکارڈ ہے۔
تَن جُھوم جُھوم موسیقار نوید ناشاد کا کمپوز کیا ہوا اور استاد راحت فتح علی خان کی آواز سے سجایا ہوا گیت ہے۔
واضح رہے کہ استاد راحت فتح علی خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے صوفیانہ موسیقی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے اور دنیا بھر میں اپنے نام کا لوہا منوایا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News