Advertisement
Advertisement
Advertisement

گینگسٹر لارنس بشنوئی کی سلمان خان کو دوبارہ دھمکی

Now Reading:

گینگسٹر لارنس بشنوئی کی سلمان خان کو دوبارہ دھمکی

گینگسٹر لارنس بشنوئی کی جانب سے اداکار سلمان خان کو جان سے مارنے کی دوباہ دھمکی دے دی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گینگسٹر لارنس بشنوئی آج کل بھارتی معروف گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے الزام میں گرفتار ہے اور دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کی حراست میں ہے۔

گرفتار لارنس بشنوئی نے پولیس حراست سے سلمان خان کو جان سے مار دینے کی دوبارہ دھمکی جاری کی ہے۔

اس سے قبل تفتیش کے دوران لارنس بشنوئی کی جانب سے یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ وہ 1998ء میں بھی سلمان خان کو مارنا چاہتا تھا۔

 لارنس بشنوئی کا کہنا تھا کہ 1998ء میں فلم ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ کی شوٹنگ کے دوران راجستھان کے شہر جودھ پور میں چنکارا ہرن کے غیر قانونی شکار کے معاملے میں وہ سلمان خان کو مارنا چاہتا تھا۔

Advertisement

لارنس بشنوئی نے بتایا کہ 2018ء میں بھی اس نے سلمان خان کو جان سے مار دینے کی غرض سے 4 لاکھ کی ایک رائفل خریدی تھی مگر اس منصوبے میں وہ ناکام رہا تھا۔

واضح رہے کہ لارنس بشنوئی نے سدھو موسے والا کے قتل کے بعد اداکار سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو دھمکی آمیز خط بھیجا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ان کا حال بھی سدھو موسے والا جیسا ہوگا۔

نے سلمان خان کو دھمکی دی تھی کہ وہ نایاب کالے ہرن کے شکار پر سلمان خان کو کبھی معاف نہیں کرے گا۔

دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کا کہنا ہے کہ حالیہ تفتیش کے دوران لارنس بشنوئی نے اپنا بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اور اس کی برادری کالے ہرن کو اپنے مذہبی گرو، بھگوان جمبیشور کا اوتار سمجھتی ہے، لہٰذا عدالت سے اس کیس میں سزا یا بریت سلمان خان کے لیے حتمی فیصلہ نہیں ہوگی۔

لارنس بشنوئی کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں صرف ایک صورت میں سلمان خان کو معاف کر سکتا ہوں کہ سلمان خان سرِ عام اپنے اس عمل پر معافی مانگیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کبریٰ خان نے پہلے انکار کیا، مگر محبت جیت گئی، گوہر رشید کا انکشاف
ماہرہ خان کراچی کی بدحالی پر مایوس؛ محبت پھر بھی قائم
شعیب ملک نے ثنا سے علیحدگی سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی
عائشہ عمر نے شوبز کے کڑوے سچ سب کے سامنے رکھ دیے
کنزہ ہاشمی مردوں میں کن خصوصیات کو سب سے زیادہ پسند کرتی ہیں؟
شادی بلیک میل کرکے کرائی گئی، فیروز خان کے دوسری بیوی پر سنگین الزامات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر