بال ووڈ انڈسرٹری کے دبنگ اداکار سلمان خان کے حوالے سے اداکارہ اور ڈانسر راکھی ساونت نے ایک خواہش کا اظہار کیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے کہا ہے کہ وہ فلم انڈسٹری کے ’بھائی‘ سلمان خان کو ماموں بنانا چاہتی ہیں۔
راکھی ساونت نے بتایا کہ وہ شادی کرنے کے لیے تیار ہیں۔
تاہم وہ چاہتی ہیں کہ ان کا بوائے فرینڈ عادل انہیں اچھی طرح جان لے تاکہ شادی کے بعد مسائل نہ ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسا نہ ہو پھر مجھے یا عادل کو سر پھوڑنا پڑے۔
دوسری جانب عالیہ بھٹ کے امید سے ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ عالیہ ماں بننے والی ہیں یہ تو بہت ہی اچھی بات ہے، میں خالہ بن گئی ہوں۔
جبکہ اداکارہ راکھی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں بہت جلد سلمان خان کو ماموں بنانا چاہتی ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
