
ڈرامہ سیریل ’چپکے چپکے‘ سے شہرت پانے والے اداکار ارسلان نصیر اور اداکارہ ایمن سلیم کے درمیان کیا رشتہ ہے اس کا انکشاف اداکارہ ایمن سلیم نے خود کیا۔
چپکے چپکے میں ارسلان نصیر، عثمان خالد بٹ، ایمن سلیم اور عائزہ خان نے اداکاری کی، رمضان کا خصوصی سیریل تھا جسے ناظرین نے بے حد پسند کیا۔
ایمن سلیم اور ارسلان نصیر نے اپنی آن اسکرین کیمسٹری نے ناظرین سے بے پناہ پہچان اور محبت حاصل کی۔
ایمن اور ارسلان رمضان کے خصوصی ڈرامہ سیریل “پرستان” میں ایک جوڑے کے طور پر دوبارہ نظر آئے اور ناظرین ایک بار پھر ان کی آن اسکرین کیمسٹری دیکھ کر خوش ہوئے۔
حال ہی میں اداکارہ نے ساتھی اداکار ارسلان نصیر کے ساتھ اپنے تعلقات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں اور ارسلان ہمیشہ سے صرف دوست رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں فین پیجز سے درخواست کرنا چاہوں گی کہ وہ ہمارے ساتھ جوڑے کی طرح برتاؤ نہ کریں، یہ بہت عجیب اور غیر آرام دہ ہو سکتا ہے. مجھے امید ہے کہ آپ لوگ اس کا احترام کریں گے اور سمجھیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News