
بالی ووڈ کے سینئر اداکار جیکی شروف کا اپنے بیٹے ٹائیگر شروف اور دیشا پاٹنی کے بریک اپ کی خبروں پر ردِ عمل سامنے آیا ہے۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق جیکی شروف نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے ٹائیگر اور دیشا کو باہر جاتے ہوئے دیکھا ہے، یہ نہیں ہے کہ وہ اپنے بیٹے کی لو لائف کا ٹریک رکھتے ہیں بلکہ یہ وہ آخری چیز ہوگی جو وہ کریں گے اور وہ ان کی پرائیویسی کا احترام کرتے ہیں۔
اداکار کا کہنا تھا کہ انہیں لگتا ہے وہ بہت قریبی دوست ہیں اور دونوں کام کے علاوہ بھی ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارتے ہیں۔
جیکی شروف نے دوران انٹرویو بتایا کہ یہ دیشا اور ٹائیگر پر منحصر ہے کہ وہ دونوں ساتھ ہیں یا نہیں، دونوں ایک دوسرے کے لیے ٹھیک ہیں یا نہیں اور یہ ان کی لو اسٹوری ہے، جیسے میری اور میری بیوی کی اپنی لو اسٹوری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹائیگر اور دیشا میں اچھا تعلق رہے، دونوں ہی ایک دوسرے سے خوش ہیں اور وہ ملاقاتیں کرتے، گپیں ہانکتے ہیں۔
اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ اداکارٹائیگر شروف اور اداکارہ دیشا پٹانی کے درمیان علیحدگی ہو گئی ہے۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ تقریباً 6 سال سے زائد عرصہ ساتھ رہنے کے بعد ٹائیگر اور دیشا کا بریک اپ ہوگیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اداکار کے قریبی دوست نے ہندوستان ٹائمز کو بتایا کہ ٹائیگر اور دیشا اب ایک ساتھ نہیں ہیں۔
یہ خبریں سامنے آرہی ہیں کہ دونوں اداکاروں نے رواں سال کے شروع میں ہی ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلی تھیں۔
یہ بات ابھی واضح نہیں ہے کہ ان کے درمیان کیا ہوا ہے لیکن وہ دونوں اب سنگل ہیں۔
خیال رہے کہ دیشا اور ٹائیگر شروف کے حوالے سے کئی سالوں سے افواہیں تھیں کہ دونوں کے ایک دوسرے کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں اور یہ جلد شادی کریں گے لیکن بریک اپ کے حوالے سے ان دونوں اداکاروں کی جانب سے تاحال کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News