امریکی اداکار جانی ڈیپ نے بچوں کے اسپتالوں کے لیے 8 ملین ڈالرز کا عطیہ دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی اداکار نے مبینہ طور پر نان فنگیبل ٹوکنز (NFTs) یعنی ڈیجیٹل کرنسی کی فروخت کر کے متعدد خیراتی اداروں کو تقریباً 8 لاکھ امریکی ڈالرز عطیہ کیے ہیں۔
تاہم اداکار جانی ڈیپ ک جانب سے دیے جانے والے اداکاروں میں یہ ادارے
شامل ہیں پرتھ چلڈرن اسپتال فاؤنڈیشن، گریٹ اورمنڈ اسٹریٹ اسپتال چلڈرنز چیریٹی، فٹ پرنٹ کولیشن اور لاس اینجلس چلڈرن اسپتال شامل ہیں۔
عطیات دینے پر اداروں کی جانب سے جانی ڈیپ کی نان فنگیبل ٹوکنز (NFT) کمیونیٹی کا شکریہ بھی ادا کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ جانی ڈیپ کو حال ہی میں اپنی سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ کےخلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ جیتنے کے بعد 15 ملین ڈالرز ملے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
