
پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ سارہ خان کی بیٹی عالیان فلک کے ساتھ نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس میں اداکارہ کو اپنی بیٹی عالیانہ کے ساتھ گروسری کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ سارہ خان کے ہمراہ ان کی بیٹی اور انکی بہن و اداکارہ نور ظفر خان بھی ہیں جو کہ ویڈیو بنا رہی ہیں۔
عالیانہ کو اپنی امی اور خالہ کے ہمراہ انجوائے کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
وائرل ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور کمنٹس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
اس سے قبل گلوکار فلک شبیر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شادی کی دوسری سالگرہ کے موقع پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
شیئر کی گئی ویڈیو میں گلوکار نے مختلف ویڈیوز کو ایک ویڈیو میں جمع کیا اور ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں بالی ووڈ کا مشہور گانا کون تجھے یوں پیار کرے گا لگایا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں گلوکار نے لکھا کہ میری زندگی کے حسین لمحات اور ساتھ ہی اداکارہ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ کون تجھے یوں پیار کرے گا جیسے میں کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ فلک شبیر اور ادکارہ سارہ خان کی جوڑی پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور جوڑیوں میں سے ایک ہے اور انہوں نے جولائی 2020 میں شادی کی تھی، اب دونوں کی ایک خوبصورت بیٹی ہے جس کا نام عالیانہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News