Advertisement
Advertisement
Advertisement

سلمان خان کو قتل کرنے کے لیے کتنے لاکھ کا اسلحہ خریدا گیا؟

Now Reading:

سلمان خان کو قتل کرنے کے لیے کتنے لاکھ کا اسلحہ خریدا گیا؟
Salman Khan

بھارت کے مشہور ترین مجرم لارنس بشنوئی نے 2018 میں سلمان خان کو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی۔

مقبول گلوکار سدھو موسی والا کے قتل کے سلسلے میں بشنوئی سے تفتیش کی جا رہی ہے، اسی دوران اس نے مبینہ طور پر 1998 میں سلمان خان کے قتل کے منصوبے کا اعتراف کیا ہے۔

بشنوئی نے انکشاف کیا کہ اس نے راجستھان میں مقیم گینگسٹر اور اس کے ساتھی سمپت نہرا سے ممبئی کے باندرہ میں واقع اداکار کے گھر کی ریکی کرنے کو کہا تھا۔

تاہم اس وقت نہرا سلمان خان کو گولی نہیں مار سکا تھا کیونکہ وہ صرف ایک پستول سے لیس تھا۔

اس کے بعد گینگسٹر نے دنیش فوجی نام کے ایک شخص کے ذریعے 4 لاکھ بھارتی روپے کی “آر کے اسپرنگ رائفل” کا آرڈر دیا، جو نہرا کے نام سے اسی گاؤں میں رہتا تھا۔

Advertisement

یہ ادائیگی مبینہ طور پر ڈاگر کے ایک ساتھی انیل پانڈے کو کی گئی تھی۔ یہ رائفل بعد میں 2018 میں ڈاگر کے قبضے سے برآمد ہوئی تھی۔

Salman Khan Was Planned To Kill By A 4 Lakh Rife Bought By Lawrence Bishnoi  To Avenge The Chinkara Hunting? Deets Inside!

چنکارا کے شکار کا بدلہ لینے کے لیے سلمان خان کے قتل کیلئے لارنس بشنوئی نے خریدی 4 لاکھ کی رائفل

گزشتہ ماہ یہ بھی بتایا گیا تھا کہ لارنس بشنوئی گینگ کے تین ارکان نے سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو دھمکی آمیز خط بھیجا تھا۔ خط میں مبینہ طور پر دھمکی دی گئی تھی کہ سلمان خان اور ان کے والد کا حال موسے والا جیسا ہوگا، جنہیں 29 مئی کو پنجاب کے مانسا میں دن دیہاڑے قتل کر دیا گیا تھا۔

مزید برآں، اس نے انکشاف کیا کہ سلمان خان نے ایک کالے ہرن یا چنکارا کو مارا تھا، جس سے وہ بشنوئی برادری کا مجرم بن گیا تھا، اور اس غلط کام کرنے پر اداکار کو مارنا چاہتا تھا۔

بشنوئی نے 2011 میں “ریڈی” کے سیٹ پر بھی سلمان خان کو مارنے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن یہ منصوبہ کسی مسئلے کی وجہ سے ناکام ہو گیا۔

سلمان کو اپریل 2018 میں جودھ پور کی عدالت نے اکتوبر 1998 میں دو کالے ہرن مارنے کے جرم میں پانچ سال قید کی سزا سنائی تھی۔ اداکار نے سزا کو چیلنج کیا ہوا ہے۔

Advertisement

سلمان کو اس کیس کے سلسلے میں جودھ پور جیل میں کچھ وقت کے لیے رکھا گیا تھا اور بعد میں انہیں بھرت پور جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔

دریں اثنا دھمکی آمیز خط کی وصولی کے بعد سلمان خان کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر