سابق شوہر جانی ڈیپ سے لاکھوں ڈالر کا مقدمہ ہارنے والی ہالی ووڈ اداکارہ امبرہرڈ ایک اور بڑی مشکل میں پھنس گئیں۔
رپورٹ کے مطابق امبرہرڈ اپنے سابق شوہر جانی ڈیپ کے ساتھ ہی 2015ء میں آسٹریلوی ریاست کوئنزلینڈ گئی تھیں اور وہ اپنے ساتھ اپنے کتوں، پسٹل اور بو کو بھی لے گئی تھیں۔

اداکارہ کے خلاف کتے غیرقانونی طور پر درآمد کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔

اس مقدمے میں سزا سے بچنے کے لیے امبر ہرڈ نے مبینہ طور پر نہ صرف جھوٹا بیان حلفی عدالت میں داخل کروایا بلکہ اپنی سفری دستاویزات میں بھی خردبرد کی۔

تاہم اب اداکارہ کے خلاف ایک بار پھر تحقیقات شروع کر دی گئی ہے اور ممکنہ طور پر ان کے خلاف آسٹریلیامیں ایک بار پھر مقدمے کی کارروائی شروع ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
